کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی BLO ڈسٹرکٹ کورنگی کے زیر اہتمام جشن آزادی شایان شان اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا یوم آزادی کے موقع پر مرکزی تقریب وائرلیس گیٹ شاہراہ فیصل پر منعقد کیا گیا اس حوالے سے ڈسٹرکٹ کورنگی کی جانب سے مرکزی کیمپ قائم کیا گیا تھا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی BLOمرکزی صدر اصغر حسین بہاری نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ ،پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سنیئر نائب صدر جاوید شیخ ،نائب صدر حمید انصاری کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورنگی BLOکی جانب سے عوام میں سبز ہلال قومی پرچم تقسیم کیاس موقع پرجاوید کورٹ والا،سابقہ ممبر سندھ کونسل احمد وسیم علوی ،بی ایل او سندھ کے جنرل سیکریٹری گاجو ملاح ،سانگھڑ ڈویژن کے صدر سید غلام رسول ،پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریاPS-120کے جنرل سیکریٹری اختر حسین بلوچ،BLOڈسٹرکٹ کورنگی کے جنرل سیکریٹری عزیز علی سنیئر نائب صدر راجہ طارق محمود ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری ماما یعقوب بلوچ،سٹی ایریا PS-120کے صدر میاں زبیر ،جنرل سیکریٹری راجہ تیمور ،انفارمیشن سیکریٹری سید خاور شاہ ،یونین کونسل کے صدور زاہد منہاس ،موسیٰ ،مجتبیٰ ،ضلع ملیر کے صدر کریم گو پانگ،جنرل سیکریٹری نیاز حسین نیازی ،انفارمیشن سیکریٹری اکبر علی یوسف زئی اور دیگر رہنمائوں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔
پاکستان پیپلز پارٹی BLOکے مرکزی صدر اصغر حسین بہاری نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو پاکستان کی 68ویں جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج ملک خانہ جنگی کی حالت میں ہے ہماری بہادر افواج ملک کی دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نبر آزماں ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کی آبیاری کی جد وجہد میں مصروف ہے جمہوریت اور عوامی حقوق کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا با ب ہے جمہوی اور عوامی حقوق کی جدو جہد کے خاطر ہمارے قائد شہید قائد عوامی ذوالفقار علی بھٹو اورشہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہماری سینکڑوں قائدین ،رہنمائوںاور کارکنان نے آمر اور جابر کے ظلم برداشت کئے مگر ہم جمہوری اور عوامی حقوق کی جد وجہد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے اور انشا اللہ ہم اپنے قائد ین کے مشن کو تاحیات جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹیBLO ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ نے کہاکہ ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے اور تحفظ جمہوریت کے خاطر چیئر مین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے قائدانہ کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا امجد علی شاہ نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی بھی اقتدار کی سیاست نہیں کہ ملک میں جمہوری روایت کو فروغ دینے کے لئے پیپلز پارٹی کا ایک ایک کارکن اپنا سیاسی کردار ادا کرتا رہے گا۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور تحفظ کے ساتھ سیاسی بحران کے خاتمے اور جمہوری نظام کی آبیاری کے لئے دعاء کی گئی۔