جمہوری نظام کی بحالی کے لئے وکلا کا کردار ہمیشہ سے ہی قابل ستائش رہا ہے، چوہدری طاہر

 Chaudhry Tahir

Chaudhry Tahir

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان میں جمہوری نظام کی بحالی کے لئے وکلا کا کردار ہمیشہ سے ہی قابل ستائش رہا ہے، آمر کے سامنے افتخار چوہدری کی استقامت اور عدلیہ بحالی تحریک میں وکلاء برادری کی جدوجہد ناقابل فراموش اور تاریخ کا سنہرا باب ہے،ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما چوہدری طاہر یٰسین خاں ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی معاشرہ انصاف کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا،ملک میں جمہوریت کے قیام کے لئے وکلاء برادری کی خدمات تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی ، انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لئے وکلاء کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، فوجی عدالتیں حالت جنگ میںقائم کی گئی ہیں، قومی ایکشن پلان میںرخنہ ڈالنے والے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے میںمخلص نہیں ہیں۔