مسلم لیگ (ن) جمہوری نظام کے تقاضوں اور مقاصد سے ناواقف ہے، اظہر حسن ڈار

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی میاں اظہر حسن ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جمہوری نظام کے تقاضوں اور مقاصد سے ناواقف ہے، چند لوگ اس جماعت کو چلارہے ہیں، جمہوری جماعت کے قائدین کو علم ہوتا ہے کہ جمہوریت کے تقاضے کیا ہیں اور اس نظام کوکس طرح مضبوط کیا جاتا ہے، مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے کبھی جمہوریت کے لئے قربانی نہیں دی، مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے ماضی کی غلطیوںسے سبق نہیں سیکھا۔

وہ اروپ یونین کونسل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت بچانے کے لئے ہر حد تک جائے گی، پیپلز پارٹی ملک میں وفاق کی علامت ہے۔ تقریب سے مہر محمد انور، چودھری جعفر مہر، حکیم محمد اقبال سابق کونسلر، محمد حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔