لاہور (جیوڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ جمہوری روایات کو آگے بڑھانا ہم سب کا فرض ہے۔ جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے میڈیا کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب اور ذرائع سے گفتگو میں سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ بطور سپیکر انکے لئے حکومت اور اپوزیشن برابر ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میڈیا کو ایوان کی کارروائی کو مثبت انداز سے عوام تک پہنچانا چاہیے۔