لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جمہوری پاکستان میں مسترد شدہ چہروں کی کوئی جگہ نہیں۔ ق لیگ والے اب کسی کے کندھوں پر مسلط ہو کر نہیں آ سکیں گے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اپنے چہرے کی کالک دھونے کے لئے کسی ادارے کو استعمال نہیں کرنا چاہئے نا اس کی اجازت دیں گے، ق لیگ کی قرارداد پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا، لیکن وہ اس کے ذریعے دوبارہ نوکری کی درخواست دینا چاہئے تھے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد والے سونامی میں جذبات، جوش، ولولہ اور چہرے وہ نہیں تھے جو سونامی کی پہچان تھی سونامی کو فالج ہو گیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج سے پوری قوم اظہار یکجہتی کرتی ہے۔