شیخوپورہ (جیوڈیسک) تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ میں بھٹہ مالک کے تشدد سے بھٹہ مزدور کی بیٹی ہلاک ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ بھٹہ مالک سیٹھ جاوید نے اجرت مانگنے پر بھٹہ مزدور اکرم مسیح پر تشدد کیا تو اس کی 13 سالہ بیمار بیٹی عشرت اپنے باپ کو بچانے کی کوشش کر نے لگی تاہم وہ بھی تشدد سے دم توڑ گئی۔
واقعہ کے خلاف غریب مسیحی خاندان نے بتی چوک شیخوپورہ میں احتجاجی دھرنا دیا۔ علاوہ ازیںسابق سب انسپکٹر امانت علی کے بیٹے کی جیل میں ہلاکت کے بعد ورثاء نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔