بدین(عمرن عباس) بدین محکمہ بہبودے اآبادی میں مبینا کرپشن اور شاہی افسران کے خلاف ملازمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ۔ محکمہ بہبودے آبادی بدین کےاندر مبینا کرپشن، فرنیچر کے فروخت اور ناجائز بھرتیوں کے خلاف محکمہ کے ملازمین کی جانب سے ان کے افسر حاکم تنیو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے میں شریک آفتاب، عبدالخالق، راجہ شیخ، میرمحمد ، ریحانہ، زرینہ، شاھدہ، سعیدہ، یاسمین اور دیگر نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا اور الزام لگایا کہ ڈسٹرکٹ افسر پاپولیشن نے محکمے میں کرپشن کی انتہا کردی ہے جس نے آنے والی تنخواہوں کے علاوہ ساری بجٹ ہڑپ کرلی ہے ۔
اس کے علاوہ محکمے میں کی گئی غیر قانونی بھرتیوں میں بھی ملوث ہے جس کے خلاف انکوری بھی شروع ہوچکی ہے جس سے بچنے کے لیئے سازشیں کرکے محکمےمیں موجود ملازمیں کو آپس میں لڑوانا چاہتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ محکمے کے ایک ملازم شاداب ملاح نے ڈسٹرکٹ افسر کے خلاف ثبوت بھی پیش کیئے ہیں جس کے بعد اس کے خلاف میڈیا ٹرائل کیا جا رہے جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ انکوائری شروع ہوتے بھی بہت عرصہ گذر چکا ہے لیکن افسر کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کی جارہی ہے، انہوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ کرپٹ افسر کے خلاف فوری کاروائی کرکے اسے برطرف کیا جائے بصورت دیگر محکمہ پاپولیشن کے ملازمین سیکریٹری کی آفیس کے سامنے دھرنا دینگے۔