ڈینگی سرگرم، پنجاب میں مزید 13 افراد ہسپتال جا پہنچے

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) ڈینگی مسلسل سرگرم ہے،پنجاب میں 13 مزید افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے۔ ڈینگی کے حملے بدستور جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں مزید 13 افراد خطرناک مچھر کا نشانہ بن گئے۔

لاہور کے میو ہسپتال میں چھ مریض داخل ہوئے جبکہ راولپنڈی میں 7 مریض سامنے آئے۔اس طرح پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 521 ہو گئی۔