لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ادارے اورہر فرد کو ذمہ داری پوری کرنا ہو گی۔ انسداد ڈینگی مہم کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے۔
کہ انسداد ڈینگی مہم کو تحریک کے طور پر آگے بڑھایا جائے، ڈینگی سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے اور اس موذی مرض کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دینا ہے ، محمد شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس برس بھی ڈینگی سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، عوامی شعور کی بیداری کیلئے سیمینارز اور واکس کا اہتمام کیا جائے۔