ڈینگی آگاہی دن، واسا کے زیر اہتمام سیمینار اور واک کا اہتمام

Dengue

Dengue

راولپنڈی (جیوڈیسک) حکومت پنجاب کی ہدایت پر واسا راولپنڈی کے زیر انتظام ڈینگی آگاہی کا دن منایا گیا جس میں سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود ،واسا کے افسران و ملازمین اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے ڈسٹرکٹ ڈینگی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر حیدر اقبال نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واسا راولپنڈی نے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈینگی سے بچائو کیلئے تمام انتظامات کیے ہیں،آخر میں شرکاء نے ڈینگی آگاہی واک میں شرکت کی اور ڈینگی آگاہی سے متعلق پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام اینٹی ڈینگی مہم کے سلسلے میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔واک ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمد کی قیادت میں آرٹس کونسل سے شروع ہوکرکرکٹ سٹیڈیم پراختتام پذیر ہوئی۔ شوبزسے وابستہ افراد، طالب علم اورعام لوگوں کی بڑی تعدادواک میں شریک ہوئی۔

سٹی ٹر یفک پو لیس راو لپنڈی نے ڈینگی کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران گزشتہ روز‘‘ ڈینگی ڈے ’’ منایا اس دوران راولپنڈی شہر میں ڈینگی وائرس سے بچائو اور اس کی احتیاطی تدابیر سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کئے اور راولپنڈی کی اہم شاہرائوں اور چوکوں میں آگاہی بینرز بھی آویزاں کئے اس کے ساتھ ساتھ راولپنڈی کی تحصیلوں ملکہ کوہسار مری اور گوجر خان میں ڈینگی سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے ‘‘ خصوصی آگاہی واک برائے ڈینگی ’’ کا اہتمام بھی کیا گیا۔