ڈینگی کنٹرول پروگرام کی طرز پر دہشتگردی کنٹرول نہیں ہو گی، رحیق عباسی

 Raheeq Abbasi

Raheeq Abbasi

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول پروگرام کی طرز پر دہشتگردی کنٹرول نہیں ہوگی، جن مدارس کا دہشت گردانہ سرگرمیوں سے تعلق نہیں انہیں انسپکشن سے نہیں گھبرانا چاہئے۔ اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔