ڈینگی ڈے کے حوالے سے محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کے زیراہتمام سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا
Posted on August 19, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کھاریاں : ڈینگی ڈے کے حوالے سے محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کے زیر اہتمام سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار ٹی ایم اے ہال میں ہوا جس سے ٹی ایم او افتخار عالی، ایم ایس ڈاکٹر محمداکرم چوہدری،DDHO ڈاکٹر علی محمد شاہ، ٹی اوچوہدری طارق، محمد منیر سیٹھی اور فارماسسٹ الیاس احمد نے خطاب کیا۔
اس موقع پر ٹی ایم اے اور محکمہ صحت کے آفیسران، اہلکار اور لیڈی ہیلتھ ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی محکمہ ایجوکیشن سے اساتذہ آفیسران بھی شریک ہوئے۔
سیمینار کے بعد ٹی ایم اے ہال سے THQ کھاریاں تک واک بھی کی گئی۔ سیمینار کے دوران حکومت پنجاب کی طرف سے بنائی گئی ڈینگی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر پر مبنی فلم بھی حاضرین کو دیکھائی گئی جبکہ مقررین نے بھی اس موضوع پر بات چیت کی سیمینار میں صحافی بھی موجود تھے۔