ڈینگی کے مرض میں اضافے کی وجوہ کے تعین کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

Dengue

Dengue

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی میں ڈینگی کے مرض میں اضافے کی وجوہ کے تعین کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں کوتاہی کے حوالے سے بھی تحقیقات کرے گی اور اس ضمن میں ذمہ داروں کا تعین کرکے وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کمیٹی کے کنوینر ہوں گے جبکہ دیگر اراکین میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیصل مسعود، کمشنر ساہیوال ڈویژن اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ راولپنڈی میں ڈینگی کے مرض کی روک تھام کیلئے فوری طور پر موثر اقدامات کئے جائیں اور مریضوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں اور اداروں کی غفلت قابل افسوس امر ہے اورجو کوئی بھی غفلت کا ذمہ دار پایا گیا اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔