ڈینگی کا مرض زور پکڑنے لگا، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 45 ہو گئی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کا مرض زور پکڑنے لگا ،دو نئے کیسز سامنے آنے سے مریضوں کی تعداد پینتالیس تک پہنچ گئی۔ ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آ گئے۔

فیروز والا کی ثمینہ اور شاہدرہ کے رہائشی احمد مجتبی میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دونوں مریضوں کو میو ہسپتال لاہور میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ اس طرح پنجاب میں مریضوں کی کل مصدقہ تعداد پینتالیس تک پہنچ گئی ہے۔