ڈینگی فیور سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے بروقت تشخٰص اور علاج کی سہولت کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں، نشاط ضیاء قادری
Posted on September 20, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے انسداد ڈینگی کے لئے حکومتی سطح پر جنگی بنیادوں پر اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی زندگیوں کو بچانے کے لئے محفوظ اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، ڈینگی فیورسے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوام میں آگاہی پیدا کی جائے اور ڈینگی فیور کی بروقت تشخیص اور علاج کی سہولت کی فراہمی کے لئے علاقائی سطح پر سرکاری و نجی ہسپتالوں میں خصوصی سیل قائم کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورے کے موقع مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی کا معائنہ اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوام سے اپیل کی کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بلدیاتی اداروں سے تعاون کریں علاقائی سطح پر صاف ستھرے ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں ڈینگی فیور سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔
پانی کی ٹینکی، اور کھلے برتنوں میں پانی ڈھانپ کر رکھیں ،گھروں اور دفتروں میں مچھر مار ادویات کا اسپرے کریں اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام میں بہتری لانے کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے روزانہ کی بنیاد پر انجام دیا جائے۔