لاہور (جیوڈیسک) لاہور پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ رواں سال ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 304 ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 14 مریض سامنے آئے ہیں۔
9 مریضوں کا تعلق لاہور اور 6 مریضوں کا تعلق پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا موسم شروع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے تاہم مریضوں کی تعداد ایسی نہیں کہ وبائی صورتحال ہو۔