ڈینگی مچھر کی افزائش و مسکن کو روکنے کیلئے پانی کو 2 دن سے زیادہ نہ کھڑا ہونے دیا جائے۔ میاں محمد نواز (ڈی ڈی او محکمہ ماحولیات)
Posted on April 18, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
مورخہ 17 اپریل بروز بدھ دوپہر 12 بجے لاثانی سیکرٹریٹ پر محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال اور لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) کے زیر اہتما م ڈینگی سے بچائو کے بارے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جس کی صدارت چئیرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن صوفی مسعود احمدصدیقی لاثانی سرکار نے کی۔
سیمنار میں مردوخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر و بیت المال محترمہ وحیدہ افتخار صاحبہ نے کہا کہ لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کی فلاح انسانیت کیلئے کیجانے والی خدمات قابل ستائش ہیں ،اور صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے جب میں دارالامان فیصل آباد کی ڈیوٹی سر انجام دے رہی تھی۔
تو وہاں بھی فنڈ کی کمی کے دنو ں میں کھانے کی اشیاء اور خشک اجناس کی خدمات کرتے رہے ہیں،اور آپکی زیر سایہ لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن مخلوق خدا کی خدمت میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ،ڈینگی سے بچائو کیلئے صفائی کا خاص خیال رکھنا بہت ضروری ہے ،جس پر عمل درآمد کر کے ہم اپنے آپ کو ڈینگی سے بچاسکتے ہیں۔میں چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کا اس سیمینا ر کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔
میاں محمد نواز ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ ماحولیات نے کہا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش و مسکن کو روکنے کیلئے گھروں اور محلوں میں پانی کو دو دن سے زیادہ نہ کھڑا ہونے دیں،پانی جمع ہونے والے برتنوں کو تلف کر دیں یا اسطرح رکھیں کہ ان میں پانی کھڑا نہ ہو،ڈی ڈی او سوشل ویلفئیر و بیت المال محترمہ صوفیہ رضوان صاحبہ نے کہا کہ ڈینگی سے بچائو میں خواتین گھروں میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
میں لاثانی ویلفئیر فائونڈیشن کا سیمینار کے انعقاد پر انکے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے بہت اچھے پروگرام کا انعقاد کیا ،ڈی ڈی او سوشل ویلفئیرو بیت المال محترمہ ظل ہما
صاحبہ نے کہا کہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے آستانہ سے فلاح انسانیت کی خدمات جاری و ساری ہیں،CDO پبلک ہیلتھ انجئیرنگ ڈیپارٹمنٹ جناب ریاض احمد خان صاحب نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات کیمطابق اپنے گھروں اور گلی محلوں میں صفائی کا خیال رکھ کر ہم ڈینگی و دیگر بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
صدارتی بیان کرتے ہوئے چیئر مین صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے کہا کہ ڈینگی سے بچائو مہم میں محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کیساتھ ملکر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کے ہزاروں تنظیمی اراکین اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے،ہمار ا مقصد ہی مخلوق خدا کی خدمت ہے ،اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی یاد دہانی ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے ،اور انشاء اللہ پاکستان بھر میں ہمارے لاکھوں اراکین اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
سیمینار میں دیگر مہمانان گرامی میں محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ چئیر پرسن لاثانی ویلفئیر فائونڈیشن خواتین ونگ،محترمہ مہوش مسعود صاحبہ صدر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن خواتین ونگ،محترمہ نجمہ رفاقت صاحبہ ایگزیکٹو ممبر ،محترمہ منیبہ احسان صاحبہ ،محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ،محترمہ عطیہ ریحان صاحبہ۔
محترمہ انیلہ حفیظ صاحبہ،محترمہ عابدہ معراج صاحبہ،محترمہ عظمیٰ صاحبہ،محترمہ زاہدہ صاحبہ،اور پیر حاجی محمد افضل صاحب،پیر محمد اعجاز صاحب،پیر گلزار صاحب،پیر محمد ناصر علی گل،رانا محمد احسان خاں ،پیر نذیر حسین صاحب،محمد رفاقت علی سینیئر انجینئر ،محمد ریحان و دیگر نے شرکت کی۔سیمینار کے اختتام پر ملک و قوم کی بہتری کے لئے دعا کی گئی۔