ڈینگی کے ڈنک پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی پہنچ گئے۔ لاہور میں مزید دوافراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ ڈینگی وائرس نے ایک بار پھر اپنے زہریلے ڈنگ سے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔ ڈینگی مچھر نے پنجاب سے خیبرپختونخوا تک کی مسافت طے کر لی۔ سوات میں ڈینگی کی وبا شدت اختیار کر گئی۔ ڈینگی بخارمیں مبتلا مریضوں کی تعداد اسی ہو گئی۔
سید و اسپتال سوات میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ راوی پارک شاہدرہ کے سترہ سالہ احمد مجتبی اور رانا ٹاون فیزروالا کی پینتیس سالہ صائمہ ڈینگی سے متاثر ہوئے۔ پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد پینتالیس ہوگئی۔ فیروز والا میں اب تک اٹھارہ شہری ڈینگی کے وار سے متاثر ہو چکے ہیں۔