ڈینگی کے نئے مریض نے کھلبلی مچا دی، کمشنر کا سخت نوٹس

Dengue

Dengue

فیصل آباد (جیوڈیسک) ڈویژنل کمشنر سردار اکرم جاویداورڈی سی اونورالامین مینگل نے الائیڈ ہسپتال میں ڈینگی کے سعودیہ پلٹ مریض کی آمد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے۔

محکمہ صحت کو انسداد ڈینگی کے سلسلے میں مزید فعال اورمتحرک ہونے کا حکم دیا ہے اور ہسپتال میں انتظامیہ و ڈاکٹروں کو ہدایت کی ہے۔

کہ وہ مریض کے خصوصی علاج معالجے کے لئے جامع طبی اقدامات کریں اور اسکے تمام ضروری لیبارٹری ٹیسٹ اور مکمل صحت یابی کے لئے تمام تر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں۔ تاہم تجمل نامی مریض سعودی عرب سے بخار کی حالت میں سیدھا الائیڈ ہسپتال پہنچا جس کا فوری علاج شروع کر دیا گیا۔

اور اب اس کی حالت بہتر ہے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر بلال کے مطابق مریض سعودی عرب میں ہی ڈینگی کا شکار ہوا اور اسے پاکستان میں علاج کرانے کا کہا گیا۔

مریض کو گردے کے مرض کے باعث نفرالوجی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ دریں اثنا کمشنراورڈی سی او کی ہدایت پر ضلعی محکمہ صحت نے مریض کے آبائی گاؤں چک نمبر 485 گ ب سمندری میں ضروری سپرے اور بائیولو جیکل ٹریٹمنٹ کر کے مزید سرویلنس بھی شروع کردی ہے۔