راولپنڈی (جیوڈیسک) مریضوں سے ان کو دی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے ڈینگی مریضوں کے علاج معالجہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس کے بعد صوبائی مشیر نے ان پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈینگی کے خاتمہ اور اس کا شکارمریضوں کے علاج معالجہ کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب ڈینگی کے خاتمہ کیلئے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے اور ان کی ہدایت پر اس مرض کے خاتمہ اور اس کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے بھر پور اقدامات جاری ہیں۔