لاہور (جیوڈیسک) لاہور ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ ایک ہی روز میں 6 نئے مریض سامنے آگئے۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 54 ہوگئی۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔
ایک ہی روز میں 6 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں 40 سالہ ظاہر، 14 سالہ ام خدیجہ، 25 سالہ فیضان اور 28 سالہ عظیم میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ 35 سالہ گل رحمن اور 25 سالہ عمران بھی ڈینگی کے مرض کا شکار ہیں اور لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں۔