ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، تعداد 86 ہو گئی

Dengue Patients

Dengue Patients

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں مزید تین افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے جن میں اکیس سالہ امیر حمزہ، پندرہ سالہ انور اور چالیس سالہ سلمی اصغر شامل ہیں اور تینوں مریضوں کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

اس وقت جن اضلاع میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے ان میں راولپنڈی، لاہور اور شیخوپورہ شامل ہیں۔