ڈینگی سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے انسداد ڈینگی کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے

کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں ڈینگی کے پھیلتے ہوئے وباء پر قابو پانے کے لئے متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدامات کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے علاقائی سطح پر انسداد ڈینگی کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم چلا ئی جائے ،گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات بہتر بنا نے کے ساتھ عوامی تعاون کے ذریعے تواتر کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ ڈینگی سے بچائو کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی جانب سے اگر فوری اور موثر اقدامات نہ کئے گئے تو عوامی زندگیوں کے ضیاع کو نہیں روکا جا سکے گا لہذا ضرورت اس بات کی ہے متعلقہ ادارے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ انسداد ڈینگی پر جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں۔

عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی اور صحت مند زندگی فراہم کی جاسکے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے عوام کو درپیش علاقائی مسائل کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے لئے بلدیاتی ادارے تمام تر توجہ اور وسائل کو بروئے کار لائیں صاف ستھرا ماحول صحت مند زندگی کی علامت ہے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں مساجد اور درسگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے عبادت گاہوں اور درس گاہوں کے اطراف صاف ستھرے صحت مند ماحول کا قیام کے ساتھ روشنی کے انتظامات کی بہتری کو یقینی بنایا جائے۔