ڈینگی کی پھیلتی ہوئے وباء اور قیمتی جانوں کے ضیاء کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ نشاط ضیاء قادری

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ شہر کراچی میں ڈینگی کی پھیلتی ہوئی وباء اور مرض میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی جانب سے موثر اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے شہری شدید اذیت کا شکار ہیں ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ کے باوجود عوامی زندگیوں کو ڈینگی سے محفوظ بنا نے کے لئے ٹھوس انتظامات نہیں کئے گئے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورے کے موقع پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ صرف جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے ذریعے ڈینگی ،ملیریا کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا مرض سے متعلق احتیاطی تدابیر سے عوامی آگاہی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ عوام کو ڈینگی کے مہلک اثرات اور اس سے محفوظ بنا نے کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے ذریعے ڈینگی کے مہلک اثرات سے محفوظ بنا کر عوامی زندگیوں کو بچا یا جاسکے۔

نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں کوہدایت کی ہے کہ صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا یا جائے اور ندیوں ،نالوں اور گلیوں و محلوں کی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے روزانہ کی بنیاد پر انجام دیا جائے تاکہ مکھی مچھروں کا خاتمہ یقینی بنا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جاسکے۔

شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کے دورے پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام کو درپیش علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور عوام سے بلدیاتی مسائل کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں سے کہاکہ عوام کو بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے بروقت اقدامات کئے جائیں عوام کو در پیش روز مرہ بلدیاتی مسائل کے حل کو یقینی بنا نے کے لئے یونین کونسل کی سطح پر شکایتی مراکز کو فعال بنا کر عوامی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنا یا جائے۔