لاہور (جیوڈیسک) لاہور سمیت پنجاب میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں، مزید 13 مریض سامنے آ گئے۔
پنجاب کے عوام کی ڈینگی سے جنگ جاری ہے، ہر روز متعدد افراد ڈینگی کے حملوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تیرہ افراد ڈینگی کا نشانہ بن گئے۔ لاہور میں سات، راوالپنڈی میں چار، قصور اور ناروال میں ایک ایک شخص ڈینگی کا شکار ہوا۔
اس طرح سال رواں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد دو ہزار تین سو اٹھانوے ہو گئی۔