کوپن ہیگن (جیوڈیسک) ڈنمارک کی حکومت نے جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ڈنمارک کی حکومت نے ملک میں جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی کا قانون منظور کر کے اسے فوری طور پر نافذ کردیا ہے، اس حوالے سے ڈنمارک کے وزیر زراعت و خوراک ڈین جورگینسن کا کہنا ہے کہ جانوروں کے حقوق کی اہمیت مذہب سے زیادہ ہے۔
دوسری جانب اس قانون کی مخالفت کرنے والوں کا موقف ہے کہ ڈنمارک کے قانون کے مطابق اس ملک کے ہر شہری کو اپنی مذہبی تعلیمات پر عمل کرنے کا حق حاصل ہے لیکن جانوروں کے ذبح کرنے پر پابندی ان کی مذہبی آزادی میں مداخلت اورآئین کے خلاف ہے۔