کوپن ہیگن (جیوڈیسک) ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے ایک کیفے کے کانفرنس ہال میں اسلام اور آزادی اظہار کے حوالے سے مباحثہ جاری تھا۔
تقریب میں فرانسیسی سفیر اور ملعون میگزین کا ایک کارٹونسٹ بھی شریک تھا۔ اس دوران حملہ آور نے فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ ڈینش پولیس نے مشتبہ گاڑی کا نمبر نشرکرکےاس کی تلاش شروع کر دی۔ عینی شاہد کے مطابق حملہ آور نے ماسک پہن رکھا تھا۔