لاہور: سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ ڈنمارک میں گستاخانہ خاکوں کی پھر سے اشاعت اَمن عالم کو تباہ کرنے والی سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس دہشت گردی کا فوری نوٹس لیں۔
ڈنمارک کے اخبارات میں گستاخانہ خاکے چھاپ کر مسلم حکمرانوں کی بے حمیتی واضع کر دی ہے۔خاکے شائع کرنے والے گستاخوں کو واصل جہنم کرنے والوں کی مذمت کرنے والے حکمران خاکوں کی دوبارہ اشاعت پر خاموش کیوں ہیں؟ قرآن و سنت کا فیصلہ ہے کہ گستاخ رسول کو واصل جہنم کرنے والے غازی اور شہید ہوتے ہیں۔
راولپنڈی دھماکہ قومی ایکشن پلان کے خلاف دہشت گردوں کاکھل عام اعلان جنگ ہے۔ حکومت محب وطن اہلسنت کو تنگ کرنے کی بجائے ساری توجہ دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی طرف دے۔
جب تک ملک بھر میں دہشت گردوں کا پھیلایا ہوا نیٹ ورک ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک میں اَمن قائم نہیں ہو سکتا۔ لہذا حکومت دہشت گردی میں ملوث تنظیمات، شخصیات اور مراکز کے ساتھ طالبان جیسا سلوک کرے۔