لندن (جیوڈیسک) ڈنمارک نے جرمنی سے ملانے والے 19 کلومیٹر لمبی زیرسمندر سڑک اور ریل کی سرنگ کی تعمیر کیلئے یورپی یونین کی منظوری حاصل کر لی ہے۔ زیر سمندر سرنگ کی تعمیر سے ڈنمارک اور جرمنی کا فاصلہ کئی گنا کم ہو جائے گا۔
فہمرن بیلٹ پراجیکٹ پر آٹھ ارب 70 کروڑ یورو کی لاگت آئے گی۔اور اس کیلئے اسے یورپی یونین کی جانب سے 58 کروڑ نوے لاکھ کی رقم حاصل ہو گی۔
اس کی تعمیر کا آغاز آئندہ سال جنوری میں ہو گا اور توقع ہے کہ 2024ءمیں اسے کھول دیا جائے گا۔ اس منصوبے میں چار لین پر مشتمل موٹروے اور دو رویہ ریلوے ٹریک شامل ہے۔