ڈنمارک میں ملک کی سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح ہو گیا

Jama Masjid

Jama Masjid

کوپن ہیگن (جیوڈیسک) ڈنمارک میں اس سے قبل بھی کئی مساجد موجود ہیں۔ تاہم اسے ملک کی پہلی بڑی باقاعدہ مسجد قرار دیا جا رہا ہے۔ اس مسجد کی تعمیر کے لئے قطر کے حکام نے بیس ملین یورو فراہم کئے۔

یاد رہے کہ تارکین وطن کی مخالف جماعت ڈینش پیپلز پارٹی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ڈنمارک میں آباد مسلم برادری اور مقامی آبادی کے تعلقات میں تناو ہے۔

مسلمان ملک کی سب سے بڑی مذہبی اقلیت ہیں۔ جب کہ اس مسجد کی تعمیر کے خلاف ڈنمارک میں مظاہرے بھی کیے گئے ، اور اسلام دشمنوں نے باقاعدہ ایک مہم بھی چلائی۔

مگر جیسے ہی آج چھ ہزار سات سوسکوائر میٹر پر تعمیر کی جانے والی مسجد کا افتتاح ہوا، تووہاں پر موجود کوپن ہیگن کی مسلم برادری نے خوشی کا اظہار کیا۔ ڈنمارک میں دو لاکھ مسلمان آباد ہیں۔

اگرچہ افتتاحی تقریب میں کوئی ڈینش سیاستدان موجود نہ تھا۔ مسلمانوں کے ایک دشمن ملک میں اس شاندار مسجد کے قیام سے مسلم برادری میں بڑا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔