امریکا (جیوڈیسک) میں فنکاروں نے گٹار کے بغیر گٹار بجا کر ہزاروں شائقین کو تھرکنے پر مجبور کر دیا۔ ایئر گٹار کے نام سے ہونے والے سالانہ مقابلے میں ہاتھوں کے ذریعے گٹار بجانے کی نقالی کی جاتی ہے۔ مقابلے میں ہر سال کی طرح یورپ بھر سے فنکاروں نے حصہ لیا۔
اس سال کے فاتح امریکی شہری نارڈک تھنڈر تھے۔ گزشتہ برس اسی مقابلے میں انھوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ انھوں نے ہوائی گٹار بجانے کے ساتھ رقص کر کے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔