محکمہ ڈرین کی مجرمانہ غفلت، لاکھوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی ڈرین پر با اثر افراد کا قبضہ
Posted on February 13, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : محکمہ ڈرین کی مجرمانہ غفلت، لاکھوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی ڈرین پر با اثر افراد کا قبضہ، زمینداروں کو شدید مشکلات کا سامنا، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں لکھنیکے کے قریب مشرف دور میں دفاع کے ساتھ بنائی گئی ڈرین پر محکمہ کی ملی بھگت سے با اثر افراد نے قبضہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ کڑوڑوں کی زمین کو اپنے من پسند افراد میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔
ڈرین بند ہونے کی وجہ سے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی اسلام دین خاں، چوہدری اشرف بھلر، اشرف پٹواری ، ماسٹر ظفر اقبال،چوہدری شعیب جھٹول،چوہدری طارق عرف پپا، حنیف میئو، بابا گامن ودیگر دیہاتیوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی او قصور سمیت دیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com