محکمہ برقیات کےs SDO نے دفتروں سے غائب رہنا معمول بنا لیا دوردرازعلاقوں سے بلات درست کروانے والے ذلیل و خوار ہونے لگے
Posted on April 23, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : محکمہ برقیات کےs SDO نے دفتروں سے غائب رہنا معمول بنا لیا دوردرازعلاقوں سے بلات درست کروانے والے ذلیل و خوار ہونے لگے سائلین کی ڈپٹی کمشنر بھمبرکو SDOکے غائب ہونے کی شکایات ڈپٹی کمشنر بھی آفیسروں کو دفتروں میں نہ لا سکے سائلین کی اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبرکے سرکاری دفاتر سے اکثر آّفیسران اور ملازمین نے غیر حاضر ہونا معمول بنا لیا۔
جبکہ محکمہ برقیات کے دونوں SDOsنے دفتروں سے غائب رہنے کی عادت بنالی خاص طورپر بلات کی ادائیگی اور درستگی کے دنوں میں دفتروں کی طرف منہ کرنا بھی گوارہ نہیں کرتے دوردراز علاقوں سے بلات کی درستگی کروانے کیلئے آنے والے سائلین دفتروں میں ذلیل وخوار ہونے لگے۔
باربار شکایات کے باوجود انکے کانوں پر جوں تک نہ رینگی سائلین نے ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب کو دونوں SDOsکے دفتروں سے غائن ہونے کی شکایت کی لیکن ڈپٹی کمشنر بھی انکو دفتروں میں حاضر نہ کروا سکے سائلین زائد بلات اور جرمانے اداکرنے پر مجبور جبکہ دفتروں کے اندر موجود عملہ پیسے دینے والوں کو SDOsکے گھروں میں جاکر درستگی کروادیتے ہیں۔
جبکہ پیسے نہ دینے والوں کو SDOsکے شہر سے باہر موقع دیکھنے کا کہہ کر ٹرخا دیا جا تا ہے سائلین اور شہریوں نے محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کام نہ کرنے والے SDOکو بھمبر سے تبدیل کیا جائے خاص طور پر دوبھائیوں کی بد معاشی اور اجارہ داری کوختم کریں ۔