محکمہ توانائی پنجاب کی پیڑولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے کی ہدایت

Petroleum

Petroleum

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ توانائی پنجاب نے صوبے کے تمام ڈی سی اوز کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پیڑولیم مصنوعات کا ایک ماہ کا ذخیرہ کر لیا جائے ،پنجاب حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ سیلاب کے دوران کوٹ ادو اور کراچی سے پیڑولیم اور مٹی کے تیل کی ترسیل رک سکتی ہے۔

پیڑولیم مصنوعات کو ایک ماہ ذخیرہ رکھیں تاکہ سرکاری محکموں، عام صارفین اور صنعتی اداروں کو پیڑولیم مصنوعات کے حصول میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ،، مراسلے کے مطابق یہ اقدام عارضی قلت سے محفوظ رکھنے کیلیے کیا جا رہا ہے۔