محکمہ مال کا تمام ریکارڈ 30 جون 2014 تک مکمل طور پر کمپیوٹر ائزڈ ہو جائے گا
Posted on September 18, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات: محکمہ مال کا تمام ریکارڈ 30 جون 2014 تک مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ ہو جائے گا جس سے پٹواری کلچر کا قلعی خاتمہ ہو جائے گا، صوبائی دارلحکومت پنجاب لاہور کے علاوہ ضلع گجرات وہ دوسرہ ضلع ہے جہاں پربندوبست اراضی (اشتمال اراضی) کا کام مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے۔
یہ بات اسسٹنٹ کمشنر اشتمال وقار خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے ایک خصوصی گفتگو میں بتائی،وقار خان نے مزید کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت زمین کا فرد،رجسٹری،انتقال،ہبہ،اور دیگر محکمہ مال کے تمام تر معاملات کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت ایک ہی چھت تلے سائلین کو دستیاب ہوں گے۔
صوبہ پنجاب میں 30 جون 2014 کے بعد ایک نیا سورج طلوع ہو گا جو محکمہ مال اور پٹواریوں کی صدیوں پرانی کرپشن کی کہانی کو ماضی کا قصہ بنا دے گا، خادم اعلی میاں شہباز شریف کی عوام دوست پالیسی کی بدولت پٹواریوں کا فرسودہ نظام اور ہڑتالی دہشت گردی کا قلعہ قمع ممکن ہو سکے گا،وقار خان نے مزید کہا کہ پڑھے لکھے IT کے ماہر لڑکوں اور لڑکیوں کو نوکریاں دی جاہیں گی۔
جس سے نہ صرف بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا بلکہ محکمہ مال میں ایجنٹ مافیہ کی بھی چھٹی ہو جائے گی، یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر اشتمال وقار خان اس سے قبل گجرات میں بطور تحصیلدار اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں وہ ایک محنتی ایماندار قابل اور نفیس طبعیت انسان ہیںانکا شمار بلا شبہ پنجاب کے قابل آفیسران میں ہوتا ہے، انکی اب بطوراسسٹنٹ کمشنر اشتمال تعیناتی سے ضلع کی عوام کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔