کراچی: اربن ڈیموکریٹک فرنٹ (UDF)کے بانی چیرمین ناہید حسین نے کہا ہے کہ ”محکمہ انسداد آگ” اس ملک کی پہلی دفاعی لائن ہے جو آگ کی اطلاع پر اپنی جانوں پر کھیل کر اس کو بجھاتے ہیںاور حادثہ کی سنگینی کو کم کرتے ہیں۔ اس سے وابستہ افراد کو انکی مثالی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا جاناچاہیے۔ اگر ہم ایسا نہیں کرینگے تو یہ سنگین جرم ہوگا۔ اور انکی خدمات پر انہیں تغمے، میڈل، سرٹیفیکٹس، شیلڈ وغیرہ دینے کے بجائے انہیں نقد ایوارڈ ، پلاٹ، ہسپتال میں علاج کی سہولیات ، انشورنس، کرایوں میں رعایت اورا نکے بچوں کیلئے تعلیمی وضائف کا اجراء کیا جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ محکمے کی ساکھ سے کھیلنے کے مترادف ہوگا۔
جو کسی بھی سطح پر برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔ ناہید حسین نے مزید کہا کہ عوام الناس میں اس سلسلے میں شعورِ آگاہی ضروری ہے۔ دوسری طرف ایک اخباری رپورٹ کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ کراچی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔ محکمے کے افسران جعلی خاتوں کے ذریعے یومیہ ہزاروں لیٹر ڈیزل مبینہ طور پر خرد برد کررہے ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق کسی بھی فائر ٹینڈر میں ڈیزل بھرانے کیلئے تمام گاڑیوں کو علیحدہ علیحدہ ڈیزل کی سلپ جاری کرنا ہوتی ہے اور ڈیزل کی فراہم کردہ مقدار کا اندراج فائر ٹینڈر کی لاک بک میں کیا جانا ضروری ہے۔
تاہم محکمے کے افسران قوائد پر عمل کرنے کے بجائے یومیہ ایک سلپ بنائی جارہی ہے جس میں یومیہ 5فائر ٹینڈر کے بجائے نہ صرف مبینہ طور پر یومیہ 20-30فائر ٹینڈر کو ڈیزل کی فراہمی ظاہر کی جارہی ہے ، بلکہ ڈیزل کی مقدار میں بھی تبدیلی کردی جاتی ہے ۔ جس سے افسران یومیہ 2 سے 3 لاکھ روپے مبینہ طور پر کھا کمارہے ہیں اور اس طرح گزشتہ 3سالوں سے محکمے کے سنیئر ڈائریکٹر اور ان کے دست ِراست کی جانب سے قوائد کی سنگین خلاف ورزی کرکے مبینہ طور پر 80 لاکھ روپے سے 1کروڑ روپے کی کرپشن کی جارہی ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہے اور دوسری طرف بچارے فائر مینوں کی حالت زار ایسی ہے کہ ان کے بچے پیٹ بھر کر کھانا بھی نہیں کھا سکتے ۔ مہنگائی نے ان کا جینا د وبھر کررکھا ہے۔ ناہید حسین نے آگ سے دفاع اور بچاو کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں آگ بجانے والے کیلئے تربیتی کورسز ہر جگہ منقعد کیئے جانے چاہیئے۔ اور اس طرح دیگر N.G.O’sکو بھی آگے آنا چاہیئے کیونکہ اس میں عوام الناس کے تعاون کے بغیر آگ پر قابو نہیں پایا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا پاکستان کے ہر ذمہ دار شہری کو آگ کے خطرات ، ابتدائی حفاظتی تدابیر اور آگ سے بچائو سے متعلق واقفیت ہونا ضروری ہے ۔ اس طرح ہم اپنے آپ کو بڑھے خطرات سے بچاسکتے ہیں۔