پشاور(جیوڈیسک)محکمہ داخلہ خیبر پختون خوا نے 11 مئی کو پاک افغان طورخم بارڈر سیل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا کو جا ری کی گئی۔
ہدایت میں کہا گیا ہے کہ 10، 11 اور 12 مئی کو افغان مہاجرین کیمپوں تک محدود رہیں گے۔محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے انتخابات کے دن امن برقرار رکھنے کیلئے بارڈر بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔