غیر معیاری و مضر صحت پانی ملا گوشت اور دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Meat

Meat

لاہور : وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں غیر معیاری و مضر صحت پانی ملا گوشت اور دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میں کسی سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہیـ انہوں نے کہا کہ ناقص اور ملاوٹ کرنے والے عناصر نہ صرف بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں بلکہ انسانی جانوں سے بھی کھیل رہے ہیں ایسا گھناؤنا جرم کرنے والے جلد کٹہرے میں ہوں گے۔