کراچی (جیوڈیسک) وزیر بلدیات سندھ سید اویس مظفر نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت محکمہ بلدیات کے زیر انتظام تمام شادی ہالز کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کی ہدایت کردی۔
اپنے ایک بیان میں وزیر بلدیات سندھ سید اویس مظفر نے ہدایت دی ہے کہ بلدیہ کراچی کی جانب سے سرکاری زمین پر شادی ہال کے اجازت نامے فوری منسوخ کردیئے جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلدیہ کی زمینوں پر قائم شادی ہالز کی الاٹمنٹ کی منسوخی کی بعد ان کی دوبارہ نیلامی کی جائے۔