محکمہ لوکل ٹیکس کے ایم سی میں رشوت اور بدعنوانی کا بازار گرم ،ایڈورٹائزر کے خلاف غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرکے ان سے بھاری رشور وصول کئے جانے لگے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ لوکل ٹیکس کے ایم سی میں کرپشن اور رشوت کا بازار مزید تیز ہوگیا ،ایڈورٹائزرز کو جدید ہیلے بہانے سے تنگ کرکے ان سے بھاری رشوت کا مطالبہ کیا جانے لگا ۔یوں تو محکمہ اشتہارات بلدیہ عظمی کراچی کا سب سے بڑا ریونیو دینے والا ادارہ ہے مگر محکمہ میں موجود افسران کی کرپشن اور رشوت ستانی کے باعث یہ محکمہ زبوحالی کا شکار ہے اور محکمہ لوکل ٹیکس کے رات دن کی کاوشوں کے باوجود افسران مالا مال اور عملہ مشکلات اور قانونی پیچیدگیوں میں الجھے ہوئے ہیں ایڈورٹائزر سے رشوت کے لئے محکمہ لوکل ٹیکس کے ڈائریکٹرز کے عملے کو سائن بورڈ اُتارنے کا حکم دیتے ہیں اور اس کے بعد معاملات طے کئے جاتے ہیں اگرمعاملات طے ہوگئے تو ٹھیک ورنہ بے جا تنگ کیا جاتا ہے۔

ان حالات میں کراچی شہر کے ایڈوٹائزر محکمہ لوکل ٹیکس کے موجودہ صورتحال کی وجہ سے شدید مشکلات اور اذیت کا شکار ہیں متعدد ایڈورٹائزرز نے صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ لوکل ٹیکس کے ایم سی کے راشی افسران سے نجات دلائیں اور محکمہ لوکل ٹیکس میں کرپشن اور رشوت ستانی بند کرائیں تاکہ ہم ایڈورٹائزر ز اپنا کاروبار احسن طریقے سے انجام دیکر اس شہر کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار بھی ادا کرسکیں ایڈورٹائزرز نے کہاکہ جب اسے محکمہ کا چارج اختر شیخ کے پاس آیا ہے۔

انہوں نے ایڈورٹائزرز جو کہ باقاعدگی سے اپنا ٹیکس ادا کرتے آرہے ہیں انہیں تنگ کرنے کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے ٹیکس دہندگان کے سائن بورڈ ز ہٹا دیئے جاتی ہیں اور اُن کی جگہ رشوت کے عوض نادہندگان کو آلاٹ کردی جاتی ہے جب ہم نے اس حوالے سے شکایات لیکر سنیئر ڈائریکٹر محکمہ لوکل ٹیکس اختر شیخ کے پاس گئے تو اُن کا کہنا تھا کے جب ہم بڑی رقم دیکر اپنی سیٹ پر آئیں گے۔

تو وہ پیسہ کس سے وصول کرینگے لوکل ٹیکس کے ایم سی کے عملے نے بتا یا کہ افسران کی غیر قانونی اقدام کی تعمیل میں گزشتہ روز ریمول انچارج کے خلاف ایڈورٹائزرز کی جانب سے نیو ٹائون تھانے میں FIRکٹوائی گئی ہے جس کی وجہ سے محکمہ لوکل ٹیکس کے افسران و عملے میں شدید خوف و حراس پایا جاتا ہے محکمہ لوکل ٹیکس کے افسران وعملے کا کہنا ہے کہ اگر ہم افسر کی حکم کی تعمیل نہیں کرتے تو ہمیں گھر بیٹھا نے کی دھمکی یا دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسفر کردیا جاتا ہے۔