کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں بجلی نہ ہونے کے باعث حکام کو ڈیٹا شیئر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں بارش کے ساتھ ہی یونیورسٹی روڈ پر محکمہ موسمیات کے ہیڈ کواٹر میں رات ڈیڑھ بجے سے بجلی بند ہے ۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ ہلکی پھلکی بارش میں بجلی بند کردی جاتی ہے
بجلی بند ہونے سے محکمہ موسمیات بارش کے حوالے سے ڈیٹا اپنے دیگر دفاتر سے شیئر نہیں کرپارہا جس کے باعث انہیں پریشانی کا سامنا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی بجلی کیبل فالٹ کے باعث تعطل کا شکار تھی، فالٹ دورکرنے کے بعد محکمہ موسمیات کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔