محکمہ موسمیات نے عید کا چاند 8 اگست کو نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند 7 اگست کی صبح 2 بجکر 51 منٹ پر پیدا ہو گا جس کے بعد 8 اگست کی شام کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔
یکم شوال کا اعلان کرنے کے لئے چاند کی عمر 31 گھنٹے اور 20 منٹ ہونی چاہئے جبکہ 8 اگست کو نظرآنے والے چاند کی عمر 40 گھنٹے ہو گی۔ سورج غروب ہونے کے بعد نئے چاند کا کم از کم دورانیہ اکتالیس منٹ ہونا چاہئے۔
تاہم اس بار بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقوں میں نئے چاند کا دورانیہ اکتالیس منٹ سے بھی زائد ہو گا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق غروب آفتاب کے وقت اپنے مخصوص زاویئے اور پوزیشن کے اعتبار سے بھی پورے ملک میں چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔