محکمہ موسمیات کی گرمی کی شدت 2 سے 3 روز برقرار رہنے کی پیشگوئی

Heating

Heating

بارش کا انتظار کرنے والے شہری ابھی صبر کریں، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو تین روز کے دوران گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ہزارہ ڈویژن، کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج ملک میں سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوہاٹ میں چھیالیس، بھکر، رسالپور اور نوکنڈی میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ دو سے تین روز گرمی کی شدت برقرار رہیگی۔