کراچی : سجن یونین مشن ٹول ڈیپارٹمنٹ نے کے ایم سی کی 633ملین سے خریدی گئی مشنری ڈی ایم سیز کے حوالے کرنے کی کوشش ناکم بنا دی ۔مشنریوں کو اسکریپ کرنے اور ڈیزل کی مد میں کروڑوں رپے کی کرپشن کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزرات بلدیات نے 3ماہ بعد ایک بار پھر مشین پول ڈیپارٹمنٹ سے ڈی ایم سیز کو ایک ایک لوڈر،ایک ایک ڈمپر اور ناکارہ ٹریکٹر دینے کے احکامات جاری کئے تھے اور ڈی ایم سیز کے افسران مشنری لینے پہنچے تو محنت کشوں ،یونین کے رہنمائوں کنیز فاطمہ ،ذوالفقار شاہ ،لالہ عبدالجبار ،کیپٹن شبیر جدون سمیت دیگر ملازمین نے شدید نعرے بازی کی۔
واضح رہے کہ کے ایم سی نے آئندہ 15دنوں میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلدیاتی اداروں میں بھی بھی شروع ہونے والے آپریشن سے پہلے 633ملین کی 2007ء میں خریدی گئی مشنریاں اسکریپ کرنے اور 6سالوں میں ڈیزل کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کو چھپانے کیلئے مشنریاں ڈی ایم سیز کے حوالے کرنے کی کوشش کی تھیں۔
جبکہ مشین پول ڈیپارٹمنٹ کے نائب صدر لالہ عبدالجبار نے 633ملین کی مشنریاں اسکریپ کرنے اور کرپشن کی تحقیقات رینجرز سے کروانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔