تمام محکمے باہمی ٹیم ورک کے ساتھ خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنائیں۔ماجد رضا غوری

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے عشرہ محرم الحرام کے دوران بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ضلع کورنگی کی حدود میں بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے جانب سے مثالی انتظامات پر افسران و عملے کو شاباشی دیتے ہوئے کہاکہ عوامی خدمت کا جذبہ ہی انسان کے کردار کو قابل تعریف اور مثالی بنا تا ہے ہمیں خوشی ہے کہ بلدیہ کورنگی میں محنتی ،لگن اور عوامی جذبے سے شرشار افسران و عملہ موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون آفس میں بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی افسران کے تعریفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہاکہ کسی بھی ادارے کے لئے اس کے محنتی افسران و عملہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اور کامیابی اور ناکامی کی حیثیت رکھتے ہیں الحمد اللہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی میں باہمت ،محنتی اور عوامی جذبے سے شرشار افسران و عملے کی بدو لت عید الاضحی کے موقع پر صحت مند ماحول کے حوالے سے شہر کے تمام ضلعوں میں نمایاں حیثیت کو برقرار رکھا اور عشرہ محرم الحرام کے دوران عزاداران حسین کو مثالی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے تمام محکمہ جاتی افسران خصوصاً محکمہ سنیٹریشن ،الیکٹریکل ،پارکس ،انفارمیشن اور انسداد تجاوزات سمیت تمام محکموں کی کا رکردگی کی تعریف کی انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ باہمی ٹیم ورک کے سلسلے میں جاری رکھتے ہوئے عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی مسائل سے پاک بنائیں گے۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن نے محرم کے دوران بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کی کا کردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے افسران وملازمین کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ضلع کورنگی کی حدود میں علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے باہمی روابط کو برقرار رکھا جائے اور عوامی شکایات کو تندہی کے ساتھ بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔

 Majid Ali Ghauri

Majid Ali Ghauri