محکمہ زراعت کسان بھائیوں کی رہنمائی کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کررہی ہے۔ علی اصغر چیمہ

Agriculture

Agriculture

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت وزیرآباد علی اصغر چیمہ نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کسان بھائیوں کی رہنمائی کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کررہی ہے یونین کونسل سطح پر قائم زرعی دفاتر میں عملہ ہر وقت کاشتکار حضرات کی مدد کے لئے موجود رہتا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دھان کی فصل کی بحالی پہلے مرحلہ میں بیج کو زہر لگانے اور حکومت کے منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج اور طریقہ کاشت بارے کسانوں کو فیلڈ میں جا کر تربیت دی جارہی ہے۔

محکمہ زراعت نے جدید کاشتکاری امور کسان بھائیوں تک پہنچانے کیلئے نمائشی پلاٹ، سبزیات ٹنل ٹیکنالوجی، دالیں، گندم کھیلیوں پر کاشت کی گئی ہیں تاکہ کاشتکار جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر سکیں اور پیداوار میں فی ایکڑ اضافہ ہو۔علی اصغر چیمہ نے کہا کہ جب افسران فیلڈ ورک کے لئے جاتے ہیں تو ان اوقات میں بھی کوئی نہ کوئی اہلکار دفاتر میں موجود رہتاہے تا کہ آنے والے کسان بھائیوں کی مناسب رہنمائی کی جاسکے۔