محکمہ زراعت جھنگ نے زائد نرخوں، جعلی اور ملاوٹ شدہ کھاد رکھنے اور فروخت کرنے والے ڈیلرز کی دکانوں پر اچانک چھاپے
Posted on October 28, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
جھنگ : ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر مقبول احمد دھاولہ کی خصوصی ہدایات پر محکمہ زراعت جھنگ نے زائد نرخوں، جعلی اور ملاوٹ شدہ کھاد رکھنے اور فروخت کرنے والے ڈیلرز کی دکانوں پر اچانک چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔
اس ضمن میں گزشتہ روز ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع جھنگ نے دوران چیکنگ کھادیں حلقہ منڈی شاہ جیونہ جھنگ میں دو کھاد ڈیلرز رانا محمد سلیم ٹریڈرز مین بازار اور ملک حاجی اشرف ،محمد آصف کھاد ڈیلر مہار والی روڈ منڈی شاہ جیونہ کو زائد نرخوں پر کھاد فروخت اور فروختگی ریکارڈ فرٹیلائزر کی پاداش میں تھانہ قادر پور میں ایف آئی آر نمبر443/اور444/23.10.2013کے تحت بمطابق قانون کاروائی شروع کرکے ڈیلرز موقع سے گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com