کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم کے حوالے سے شایان شان تقریب (آج) مورخہ 24 دسمبر 2016ء بروز ہفتہ صبح 11 بجے علامہ اقبال گرلز کالج شاہ فیصل کالونی کے آڈیوٹیوریم میں منعقد ہو گی۔
تقریب کے مہمان خصوصی چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا ہونگے تقریب میں بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں کے طلباء و طالبات بانی قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔ اس موقع پر ٹیبلو ،تقاریری مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے۔