محکمہ صحت میں ٹیچنگ اور سپیشلسٹ کیڈر کے ڈاکٹروں کی ایڈ ہاک بنیادوں پر بھرتی کی منظوری
Posted on August 28, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور(پی پی سی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے محکمہ صحت پنجاب میں ٹیچنگ اور سپیشلسٹ کیڈرکی خالی آسامیوں پر ایڈ ہاک بنیادوں پر بھرتی کی اجازت دے دی ہے تاکہ میڈیکل تعلیم کے اداروں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔
اس سلسلہ میں محکمہ صحت نے کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت تمام سرکاری میڈیکل کالجوں، سپیشلسٹ اداروں اور ای ڈی اوز صحت کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہیں۔
کہ وہ اپنے متعلقہ اداروں میں خالی آسامیوں پر ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی کے لیے اقدامات کریں اور ضابطہ کی تمام کارروائی مکمل کر کے سفارشات محکمہ صحت کو بھجوا ئی جائیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق میڈیکل آفیسرز ویمن میڈیکل آفیسرز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تاحکم ثانی جاری رہے گا۔