محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، کل کراچی میں بارش ہونے کا امکان

Rain

Rain

کراچی (جیوڈیسک) اب کراچی والے پھر سے ہوجائیں تیار، کل صبح بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کل صبج کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہو گا، جس کے زیر اثر بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، یہ نیا سسٹم کراچی میں بھی اثرانداز ہوگا اور کل صبح کراچی میں بوندا باندی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔